0
Thursday 24 Oct 2019 20:52

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 39 لاکھ ڈالرز اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 39 لاکھ ڈالرز اضافہ
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 39 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ مرکزی بینک کے مطابق 18 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 18 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے، اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز اضافے سے 7 ارب 89 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز کمی سے 7 ارب 29 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 823839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش