QR CodeQR Code

سب ملکر ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں، گورنر سندھ

24 Oct 2019 20:56

اپنے ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ عالمی بینک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پچھلے ایک سال میں چھ اصلاحات کیں، جس کی وجہ سے اس کی درجہ بندی میں 136 سے 108 تک بہتری آئی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ بینک گروپ کے ایز آف ڈوئنگ بزنس 2020ء کی اسٹڈیز کے مطابق پاکستان کا دنیا کے 10 بہترین کاروباری ماحول فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہونا موجودہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسی کی بدولت ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پچھلے ایک سال میں چھ اصلاحات کیں، جس کی وجہ سے اس کی درجہ بندی میں 136 سے 108 تک بہتری آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی رواں سال ایز آف ڈوئنگ بزنس کی درجہ بندی میں عالمی سطح پر بہتری آنا اس بات کا بھی واضح ثبوت ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر اس کی مزید ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 823840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823840/سب-ملکر-ملکی-ترقی-میں-اپنا-مثبت-کردار-ادا-کریں-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org