0
Thursday 24 Oct 2019 21:06

کراچی، سفارتی سامان کی آڑ میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی، سفارتی سامان کی آڑ میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلی جنس کراچی نے سفارتی ساز و سامان کی آڑ میں غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی عرفان جاوید کے مطابق لبنان کے سفارتی سامان میں 480 اور الجیریا کے سفارتی سامان سے 1584 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں، ان سفارت خانوں کی جانب سے اپنے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کیلئے داخل کردہ گڈز ڈیکلریشن میں شراب کی بوتلوں پر مشتمل درآمدی کنسائمنٹ کو غذائی اشیاء ظاہر کیا گیا تھا اور ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے قیمتی شراب ضبط کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لبنان کے سفارت خانے کے تحت لائی جانے والی شراب کی مالیت 43 لاکھ روپے سے زائد ہے اور الجیریا کے سفارتخانہ کے تحت لائی جانے والی شراب کی مالیت ایک کروڑ 38 لاکھ 72 ہزار روپے ہے۔

عرفان جاوید نے بتایا کہ کسٹم انٹیلیجنس نے سفارتی سامان کی آڑ میں شراب کی اسمگلنگ کے خلاف مارچ 2019ء سے کارروائیاں تیز کر دی ہیں، لبنان اور الجیریا کے علاوہ شام اور انڈونیشیا کے سفارتخانہ بھی شراب کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، مئی 2019ء میں انڈونیشیا کے سفارتی سامان میں سے بھی 1080 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 823841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش