0
Thursday 24 Oct 2019 21:09

اقتدار کی لالچ میں مولانا فضل الرحمان ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

اقتدار کی لالچ میں مولانا فضل الرحمان ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک سندھ کے سینیئر رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں 12 سالوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین رکھا ہے، مولانا کو سندھ میں کرپشن کیوں نظر نہیں آتی، اقتدار کی لالچ میں مولانا ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، مولانا سندھ سے مارچ کی شروعات کرنے سے پہلے اپنے ایجنڈا میں سندھ سے کرپشن کا خاتمہ بھی شامل کرلیں، پیپلز پارٹی نے بارہ سالوں میں سندھ کو تباہ کردیا ہے، نہ صاف پانی ملا، نہ کچرا اٹھایا گیا، صرف فنڈز کا صفایا ہوتا رہا، کلین کراچی کے نام پر تیس کروڑ روپے پھونک دیئے لیکن کچرا نہیں اٹھایا گیا، کراچی کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلیٰ عوام کو بتائیں کہ ایک ماہ میں اتنے سارے بجٹ کا صفایا کردیا کچرا کیوں نہیں اٹھایا گیا، صرف فنڈ کھانے کے لئے عوام کو بے وقوف بنایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں آٹے کی قلت سندھ حکومت کی غلط پلاننگ کی وجہ سے ہورہی ہے، سندھ میں گزشتہ برس سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری نہ کرنے کی وجہ سے گندم کو بحران پیدا ہوا ہے، محکمہ خوراک میں لاکھوں گندم کی بوریاں غائب کردی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا سندھ کی عوام کو پی ٹی آئی کی حکومت اکیلا نہیں چھوڑے گی، وفاقی حکومت کا شروع کردہ صحت انصاف اور احساس پروگرام جلد اندرون سندھ تک وسیع کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 823842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش