0
Thursday 24 Oct 2019 23:22

نون لیگ کا نواز شریف کے بیرون ملک علاج کیلئے طبی ماہرین سے رابطہ

نون لیگ کا نواز شریف کے بیرون ملک علاج کیلئے طبی ماہرین سے رابطہ
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پلیٹس لیٹس پھر چھ ہزار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ نون لیگ نے اپنے قائد کے بیرون ملک علاج کیلئے طبی ماہرین سے رابطہ کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے حوالے سے پوری قوم تشویش میں مبتلا ہے۔ ان کے خون میں پلیٹ لیٹس کی مقدار چھ ہزار کی تشویشناک سطح تک گر چکی ہے۔ طبی معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ کی تجویز کردہ ادویات اور انجکشن نواز شریف کو دئیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس، طبی کیفیت اور عارضے کی تفصیل بیرون ملک ماہرین کو بھجوا دی گئی ہیں۔ شریف خاندان اور پارٹی صدر شہباز شریف نے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے، کہ خدا انہیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔
 
خبر کا کوڈ : 823857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش