0
Thursday 24 Oct 2019 23:36

پاراچنار، محکمہ صحت کی پولیو کے عالمی دن کے موقع پر واک

پاراچنار، محکمہ صحت کی پولیو کے عالمی دن کے موقع پر واک
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں محکمہ صحت کی جانب سے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹروں اور قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ واک کے شرکاء مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے، جہاں پر شرکائے واک سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان خان نے بتایا کہ 24 اکتوبر کو پولیو کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس واک کا مقصد لوگوں میں پولیو کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس موذی مرض کا ملک سے خاتمہ ہوجائے اور آپ کے کم عمر بچے بھی زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 823860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش