QR CodeQR Code

پاراچنار، ایم این اے ساجد طوری کا گرلز سرکاری سکول کا دورہ

24 Oct 2019 23:44

اس موقع پر ٹیچرز نے ایم این اے کو سکول میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ساجد طوری نے فوری طور پر سکول کی صفائی کیلئے ایک سوئپر، صاف پانی کی فراہمی کیلئے کنکشن اور طلبہ کے امتحان کیلئے ہال بنانے کا اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی اور چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ساجد حسین طوری نے میونسپل چیف تنزیل حسین کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 1 کا دورہ، جہاں پر سکول کے تمام کلاس رومز چیک کئے اور طلبہ اور اساتذہ کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ٹیچرز نے رکن قومی اسمبلی کو سکول میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ساجد طوری نے فوری طور پر سکول کی صفائی کیلئے ایک سوئپر، صاف پانی کی فراہمی کیلئے کنکشن اور طلبہ کے امتحان کیلئے ہال بنانے کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 823866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823866/پاراچنار-ایم-این-اے-ساجد-طوری-کا-گرلز-سرکاری-سکول-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org