QR CodeQR Code

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان

24 Oct 2019 23:52

ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق پنجاب اور وفاق کے گرینڈ ہیلتھ الائنس سے معاملات طے نہ ہونے کے باعث لانگ مارچ کو عارضی طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال و احتجاج جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے 25 اکتوبر کے لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق پنجاب اور وفاق کے گرینڈ ہیلتھ الائنس سے معاملات طے نہ ہونے کے باعث لانگ مارچ کو عارضی طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال و احتجاج جاری رہے گا، نجکاری کے خلاف تحریک آخری حد تک لے جائیں گے اور  جلد لانگ مارچ کےلئے نئی تاریخ اور حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔ ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہا کہ حکومت انتقام کی بجائے افہام و تفہیم کی پالیسی اختیار کرے، خیبر پختونخوا گرینڈ ہیلتھ الائنس کو وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے تاحال اسلام آباد میں احتجاج بھی نہ مل سکی ہے، صوبے بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز کو بند ہوئے آج ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔ دوسری جانب اسپتالوں میں آنے والے مریض ایک ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، اسپتالوں میں احتجاجی ہڑتال کے باعث مختلف طبی سروسز کا بائیکاٹ بھی کیا گیا ہوا ہے اور حکومت اور ڈاکٹروں کے مابین مذاکرات کے باوجود ڈیڈ لاک برقرار ہے۔


خبر کا کوڈ: 823868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823868/گرینڈ-ہیلتھ-الائنس-کا-لانگ-مارچ-ملتوی-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org