QR CodeQR Code

انصار الاسلام کیخلاف چاروں صوبائی حکومتوں کو کارروائی کی ہدایت

24 Oct 2019 23:58

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ انصار الاسلام جمعیت علماء اسلام (ف) کے عسکری ونگ کے طور پر کام کر رہی ہے، جبکہ آئین میں کسی تنظیم کے عسکری ونگ کے طور پر سرگرمیوں کی گنجائش نہیں۔


 اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے انصار الاسلام پر پابندی عائد کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو تنظیم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جبکہ چاروں صوبوں کو ہدایت دی ہے کہ انصار الاسلام کے خلاف کارروائی کی جائے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ انصار الاسلام جمعیت علماء اسلام (ف) کے عسکری ونگ کے طور پر کام کر رہی ہے، جبکہ آئین میں کسی تنظیم کے عسکری ونگ کے طور پر سرگرمیوں کی گنجائش نہیں، پرائیویٹ ملٹری گروپ کا قیام آرٹیکل 256 کی خلاف ورزی ہے۔


خبر کا کوڈ: 823869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823869/انصار-الاسلام-کیخلاف-چاروں-صوبائی-حکومتوں-کو-کارروائی-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org