0
Friday 25 Oct 2019 10:40

نواز شریف کو فوری طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے، چوہدری شجاعت حسین

نواز شریف کو فوری طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے، چوہدری شجاعت حسین
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ نواز شریف کو فوری طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے پلیٹلیٹس میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کر رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی نواز شریف کے پلیٹلیٹس 20 ہزار سے کم ہو کر 6 ہزار تک پہنچ گئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی نواز شریف کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے تو عدالت کے فیصلے پر من و عن عمل کرتے ہوئے انہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے گی۔ اب مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے بھی نواز شریف کے حوالے سے حکومت کو مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے چوہدری شجاعت نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز خٹک کو مشورہ دیا کہ حکومت نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی فوری اجازت دے تاکہ وہ باہر اپنا علاج کرا سکیں۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر نے یہ بھی کہا کہ حکومت نواز شریف کے حوالے سے پختہ فیصلہ کرے۔
 
خبر کا کوڈ : 823874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش