0
Friday 25 Oct 2019 11:38

نوازشریف کنجوس ہیں، اصل مسئلہ انکےخاندان کا ہے کہ وہ کیسے نکلتا ہے، شیخ رشید

نوازشریف کنجوس ہیں، اصل مسئلہ انکےخاندان کا ہے کہ وہ کیسے نکلتا ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف سے زیادہ بیمار اور بڑا کھلاڑی آصف زرداری ہے،اسی لئے ڈھیل بھی اسی کیلئے ہے۔ میڈیا سے خصوصی انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز خاندان کی مصیبتوں کی وجہ تو کچھ اور ہی ہے اور یہ سب میاں نوازشریف کا کیا دھرا ہے، انہوں نے کس آرمی چیف سے ٹکراؤ نہیں کیا؟ وہ آ بیل مجھے مار کی پالیسی کے باعث مصائب میں پھنسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کا علاج اگر پاکستان میں ہے تو پھر کوئی ڈیل نہیں ہورہی، نوازشریف کنجوس ہیں، اصل مسئلہ ان کےخاندان کا ہے کہ وہ کیسے نکلتا ہے؟۔ آصف زرداری سےمتعلق انہوں نےکہا کہ وہ بڑے دل اور حوصلے والے ہیں، کچھ  لے دے کر قید سے آزادی حاصل کرسکتے ہیں۔ آزادی مارچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ نہ تو ابھی دھرنے کا فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی اجازت دینے یا روکنے کا، البتہ آگ دونوں طرف ہے اور برابر لگی ہوئی ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی اور سرکاری کمیٹی کی جمعہ کو ہونے والی بیٹھک بہت اہم ہے، فریقین میں سے کوئی پیچھے نہ ہٹا یا درمیانی راستہ نہ نکلا تو پھر ٹکراؤ ہی ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 823878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش