QR CodeQR Code

وزارت داخلہ نے انصار الاسلام کے اسلام آباد کی حدود میں داخلے پر پابندی کر دی

25 Oct 2019 12:03

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انصار الاسلام ملٹری آرگنائزیشن کے طور پر سرگرمیوں میں ملوث ہے اور آئین میں کسی تنظیم کے پرائیویٹ ملٹری آرگنائزیشن کے طور پر سرگرمیوں کی گنجائش نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادی مارچ سے محض چند روز قبل وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے اسلام آباد کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے مراسلے میں چاروں صوبوں کو انصار الاسلام کے خلاف کارروائی کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انصار الاسلام ملٹری آرگنائزیشن کے طور پر سرگرمیوں میں ملوث ہے اور آئین میں کسی تنظیم کے پرائیویٹ ملٹری آرگنائزیشن کے طور پر سرگرمیوں کی گنجائش نہیں ہے۔ مراسلے میں صوبوں کو اختیار دیتے ہوئے انصار الاسلام کے خلاف کسی بھی طرح کا اقدام اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پیر کو وفاقی کابینہ نے جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزراء کو وزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے ارسال کی۔ وفاقی کابینہ نے فیصلے سے وزرات داخلہ کو آگاہ کر دیا۔ انصار الاسلام نے چند روز قبل جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 823888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823888/وزارت-داخلہ-نے-انصار-الاسلام-کے-اسلام-ا-باد-کی-حدود-میں-داخلے-پر-پابندی-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org