0
Friday 25 Oct 2019 13:33

سانحہ ساہیوال، وزیراعظم کی پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت

سانحہ ساہیوال، وزیراعظم کی پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے خصوصی عدالت کے فیصلے پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے خصوصی عدالت کے فیصلے پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بچوں کے سامنے ان کے والدین پر گولیاں برسانے کی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی، حکومت معصوم بچوں کو انصاف دینے کیلئے پرعزم ہے، اگر ان کا خاندان مدعی نہیں بنتا تو ریاست اس مقدمے کی مدعیت کرے گی۔ فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا ورلڈ بینک رینکنگ اس امرکا ثبوت ہے کہ پاکستان درست معاشی سمت پرگامزن ہے، اس رپورٹ کے بعد ملکی معیشت کے حوالے سے عوام کوگمراہ کرنے والوں کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمرانوں کی جیبوں کے بجائے قومی خزانہ بھر رہا ہے، دنیا میں نئے پاکستان کا روشن اورترقی کرتا چہرہ ابھرکرسامنے آرہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 823908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش