0
Friday 25 Oct 2019 20:14

ڈھیل اور ڈیل کی باتیں کرنیوالے شروع دن سے ہی نواز شریف کی بیماری کا تمسخر اڑاتے رہے ہیں، طلال چودھری

ڈھیل اور ڈیل کی باتیں کرنیوالے شروع دن سے ہی نواز شریف کی بیماری کا تمسخر اڑاتے رہے ہیں، طلال چودھری
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر طلال چوہدری نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں طلال چوہدری نے یقین کے ساتھ کہا کہ اگلے ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی یہی فیصلہ آئے گا۔ نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ بھی وہی فیصلہ سنائے گی جو آج لاہور ہائیکورٹ نے سنایا ہے۔
نون لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ ایک جیسی میڈیکل رپورٹ پر دو عدالتیں دو مختلف فیصلے سنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈھیل اور ڈیل کی باتیں کرنے والے شروع دن سے ہی نواز شریف کی بیماری کا تمسخر اڑاتے رہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نواز شریف اور مریم نواز کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور ہائیکورٹ سے نواز شریف ضمانت منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ ہمیں من و عن قبول ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 823932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش