0
Friday 25 Oct 2019 21:13

کرم انتظامیہ شلوزان ی شاملات کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں کردار ادا کرے، علامہ فدا مظاہری

کرم انتظامیہ شلوزان ی شاملات کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں کردار ادا کرے، علامہ فدا مظاہری
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے ممتاز روحانی پیشوا علامہ فدا حسین مظاہری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شلوزان شاملات کی تقسیم میں دلچسپی لیتے ہوئے شلوزان کا یہ دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔ مرکزی جامع مسجد پاراچنار میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فدا حسین مظاہری نے کہا شلوزان شاملات میں شلوزان کے غریبوں، یتیموں اور بیواؤں کا بھی حق ہے، اتنے بڑے شاملاتی رقبے پر گنتی کے چند افراد نے کئی دہائیوں سے قبضہ جما رکھا ہے، جبکہ لوگ اس سلسلے میں بارہا احتجاج کر رہے ہیں کہ ان کو انکا حق دلایا جائے، مگر حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا  کہ حکومت قابضین کی حمایت کرنے کی بجائے ان کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دے، انہوں نے سول انتظامیہ اور پاک فوج کے اعلٰی حکام سے قبائل کے اس مسئلہ کے حل میں دلچسپی لینے کا مطالبہ کیا اور کہا وہ شلوزان کے شاملاتی رقبے کے قابضین کو فوری طور پر گرفتار کر کے شلوزان شاملات کی تقسیم پر دوبارہ کام شروع کیا جائے، اس سلسلے میں ضلع کرم کے عوام اور قومی انجمن ان کے ساتھ ہے، انہوں نے قابضین سے بھی کہا کہ وہ شاملات کی تقسیم میں مزید روڑے نہ اٹکائیں اور غریبوں کو ان حق دیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 823943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش