QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام تقریباً مکمل ہے، وزیر داخلہ

25 Oct 2019 21:35

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ اسلام آباد و لاہور میں بعض سیکٹر دو بار بیچے گئے، سی ڈی اے کا ماسٹر پلان ساٹھ کی دہائی میں بنا، اسکا ڈھانچہ بدلنے کا فیصلہ کیا ہے، ماہرین کو ایک بورڈ میں شامل کیا جائیگا جسکے نیچے سی ڈی اے کام کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم بلوچستان میں 20 فیصد کام ابھی باقی ہے جس سے سمگلنگ رک جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خرم شہزاد نواز کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ وحید الدین نے بتایا کہ بیرون ممالک سے قانونی تعاون مانگیں تو وہ کہتے ہیں آپ کی قانونی معاونت کی اتھارٹی نہیں، ہم نے نئے بل میں اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا تحقیقات کے دوران خفیہ معلومات حاصل کرنے کی شق مبہم ہے، اس کا ازسرنو جائزہ لینا چاہیئے۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ اسلام آباد و لاہور میں بعض سیکٹر دو بار بیچے گئے، سی ڈی اے کا ماسٹر پلان ساٹھ کی دہائی میں بنا، اس کا ڈھانچہ بدلنے کا فیصلہ کیا ہے، ماہرین کو ایک بورڈ میں شامل کیا جائے گا جس کے نیچے سی ڈی اے کام کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 823948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823948/خیبر-پختونخوا-میں-پاک-افغان-سرحد-پر-باڑ-لگانے-کا-کام-تقریبا-مکمل-ہے-وزیر-داخلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org