QR CodeQR Code

سندھ بھر کی 4 ہزار سے زائد این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ

25 Oct 2019 22:32

جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تنظیموں کی رجسٹریشن جواب کی عدم فراہمی اور غیر فعالیت کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ بھر کی 4 ہزار سے زائد این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سماجی بہبود حکومت سندھ نے صوبے بھر کی 4 ہزار 693 غیر فعال غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تنظیموں کی رجسٹریشن جواب کی عدم فراہمی اور غیر فعالیت کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 823958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823958/سندھ-بھر-کی-4-ہزار-سے-زائد-این-جی-اوز-رجسٹریشن-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org