QR CodeQR Code

روسی فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ, 8 اہلکار ہلاک

25 Oct 2019 22:40

حملہ آور اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سائبیریا میں روسی فوج کے سپاہی نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق منگولیا کی سرحد کے نزدیک چھاؤنی میں روسی فوج کے اہلکار نے ذہنی دباؤ اور گھریلو مسائل کی وجہ سے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 8 اہلکاروں کو قتل کردیا جب کہ دو شدید زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آور اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 823960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823960/روسی-فوجی-کی-اپنے-ہی-ساتھیوں-پر-فائرنگ-8-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org