0
Friday 25 Oct 2019 22:51

فرانسیسی صدر کی اسکولوں اور سرکاری مقامات پر حجاب پہننے کی مخالفت

فرانسیسی صدر کی اسکولوں اور سرکاری مقامات پر حجاب پہننے کی مخالفت
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی صدر عمانوئیل میکرون نے اپنے ایک بیان میں عوامی خدمات کی جگہوں اور اسکولوں میں حجاب پہننے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان مقامات پر حجاب پہننے کی مخالفت کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق فرانسیسی صدر عمانوئیل میکرون نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عوامی مقامات پر حجاب لیا جائے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم درس گاہوں اور عوامی خدمات کی جگہوں پر حجاب پہننے پر حکومت کارروائی کر سکتی ہے۔ فرانسیسی صدر نے اپنی اس دلیل کو سیکولرازم قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک میں حجاب کو اکثریت سے لاتعلق ہونے اور خود پسندی کے طور پر لیا جاتا ہے اور اب فرانس کو بھی کو اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لینا چاہیئے۔ فرانس میں کچھ عرصے سے مسلمانوں کو حجاب پر پابندی اور اسلام مخالف مہم کا سامنا ہے، جبکہ  حال ہی میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پارلیمان نے اجلاس میں شریک ایک اسکول کی نمائندہ مسلمان خاتون سے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 823962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش