QR CodeQR Code

فضل الرحمان آزادی نہیں فسادی و خرابی مارچ کر رہے ہیں، جے یو پی

25 Oct 2019 23:05

لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے خطابات قومی امنگوں کے ترجمان ہیں، قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے لیکن معاملہ تقریروں سے نہیں بلکہ ہندوستان کی مرمت سے حل ہوگا۔ علامہ نعیم جاوید نوری نے کہا کہ جہاد فرض ہو چکا ہے مظلوم کشمیریوں کو مودی کی بربریت و ظلم سے نجات کیلئے حکومت اعلان جہاد کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان لاہور کے زیراہتمام شملہ پہاڑی چوک میں لاہور پریس کلب کے سامنے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اور کشمیری عوام پر ہونیوالے بھارتی مظالم کیخلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت ضلع لاہور کے صدر علامہ نعیم جاوید نوری نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے مرکزی سینئر نائب صدر پیر صفدر شاہ گیلانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن عالمی قوتوں کے ایماء پر مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے آزادی مارچ کے نام پر فسادی و خرابی مارچ کر رہے ہیں، پوری قوم پاکستان کی فوج کیساتھ ہے اور کشمیریوں کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کے خطابات قومی امنگوں کے ترجمان ہیں، قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے لیکن معاملہ تقریروں سے نہیں بلکہ ہندوستان کی مرمت سے حل ہوگا۔ علامہ نعیم جاوید نوری نے کہا کہ جہاد فرض ہو چکا ہے مظلوم کشمیریوں کو مودی کی بربریت و ظلم سے نجات کیلئے حکومت اعلان جہاد کرے۔ پیر سید شاہد حسین گردیزی، حافظ لیاقت علی رضوی، عثمان محی الدین، مولانا شوکت نقشبندی، پروفیسر قاری زوار مہروی، پروفیسر عابد رفیق، علامہ پیر محمد رفیق صدیدی، مولانا غلام مرتضٰی سیالوی، قاری محمد اسلم قادری نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرین نے بھارت سرکار کیخلاف اور کشمیری مسلمانوں کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
 


خبر کا کوڈ: 823967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823967/فضل-الرحمان-ا-زادی-نہیں-فسادی-خرابی-مارچ-کر-رہے-ہیں-جے-یو-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org