0
Friday 25 Oct 2019 23:32

کشمیر میں بھارتی مظالم، امریکی جریدے کی مودی پر کڑی تنقید

کشمیر میں بھارتی مظالم، امریکی جریدے کی مودی پر کڑی تنقید
اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے دی اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ نریندر مودی جمہوریت اور معیشت دونوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ امریکی جریدے دی اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ بھارت میں اس وقت نہ صرف جمہوریت بلکہ معیشت بھی بد سے بد تر ہو رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاریاں اور مظالم، اس کے ساتھ ساتھ آسام میں ہزاروں مسلمانوں کی بھارتی شہریت ختم کر دینا، بھارتی تاریخ میں مسلمانوں کی بد ترین نسل کشی ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق بھارت میں ٹیکس دینے والوں کی شرح بھی خطرناک حد تک کم ہوئی ہے اور یہاں کاروں، موٹرسائیکلوں کی خرید میں بھی 20 فیصد تک کمی ہوئی ہے جب کہ ستمبر کے آخر تک کاروبار میں سرمایہ کاری میں 88 فیصد تک کمی ہوئی۔ دی اکانومسٹ نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر مزید کہا کہ بھارت میں کچھ بینک اور دیگر قرض دینے والے ادارے بحران کا شکار ہیں، معیشت نا اہل اور برے طریقے سے چلائی جارہی ہے۔ ایسی صورتحال کے باوجود مغرب کا اکثر تجارتی طبقہ مودی کی حمایت کررہاہے جو لمحہ فکریہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 823972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش