QR CodeQR Code

بھارتی آرمی چیف کے بیانات اپنے سیاسی ماسٹرز کے انتخابی مفادات کیلیے ہیں، میجر آصف غفور

25 Oct 2019 23:55

عسکری ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، وہ غیر ذمے دارانہ بیانات دے کر خطے کا امن متاثر کر رہے ہیں، ان کے بیانات اپنے سیاسی ماسٹرز کے انتخابی مفادات کے لیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات اپنے سیاسی ماسٹرز کے انتخابی مفادات کے لیے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، وہ غیر ذمے دارانہ بیانات دے کر خطے کا امن متاثر کر رہے ہیں، ان کے بیانات اپنے سیاسی ماسٹرز کے انتخابی مفادات کے لیے ہیں، ان کا بیان معصوموں کے خون سے رنگا ہے اور پاکستان کے ہاتھوں اٹھائے نقصانات کا نتیجہ ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے اپنی فوج کو روگ آرمی بنا لیا ہے لیکن انہیں جعلی سرجیکل اسٹرائیکس سے لے کر اب تک کوئی کامیابی نہیں ملی۔


خبر کا کوڈ: 823974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823974/بھارتی-آرمی-چیف-کے-بیانات-اپنے-سیاسی-ماسٹرز-انتخابی-مفادات-کیلیے-ہیں-میجر-ا-صف-غفور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org