QR CodeQR Code

نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے نمایاں ہو گئے

26 Oct 2019 08:28

میڈیکل بورڈ کی جانب سے نواز شریف کی انجکشنز کے ذریعے ٹریٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نواز شریف کو مزید 5 روز تک امیونو گلوبیلن انجکشنز لگیں گے۔ مجموعی طور پر 80 انجکشنز کا کورس مکمل کیا جائے گا۔


اسلام ٹائم۔ میاں نواز شریف 6 روز سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 10 رکنی میڈیکل بورڈ کی جانب سے میاں نواز شریف کا علاج جاری ہے۔ تاہم پلیٹ لیٹس کی مسلسل کمی سے اندرونی بلیڈنگ سے میاں نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے نمایاں ہوگئے ہیں۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے نواز شریف کی انجکشنز کے ذریعے ٹریٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف کو مزید 5 روز تک امیونو گلوبیلن انجکشنز لگیں گے۔ مجموعی طور پر 80 انجکشنز کا کورس مکمل کیا جائے گا۔
 
نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہونے پر چیف ایگزیکٹو پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع کو بلایا گیا اور چیک اپ کے بعد میاں نواز شریف کو عارضہ قلب کے باعث بند کی گئی، خون پتلا کرنے کی دوا دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں اضافہ ہوا ہے اور تعداد بڑھ کر 30 ہزار ہوگئی ہے تاہم طبی ماہرین کی جانب سے میاں نواز شریف کی صحت کی صورتحال کو تاحال تسلی بخش قرار نہیں دیا جا رہا۔

 


خبر کا کوڈ: 823997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823997/نواز-شریف-کے-جسم-پر-خون-دھبے-نمایاں-ہو-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org