0
Saturday 26 Oct 2019 11:37

ڈی آئی خان، پولیس موبائل کے قریب دھماکہ

ڈی آئی خان، پولیس موبائل کے قریب دھماکہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل وین کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ تحصیل کلاچی میں بھٹہ محمد اکرم کے علاقے میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بم پھٹنے سے ہوا، جس کے نتیجے میں ایلیٹ پولیس کا اہلکار زخمی ہوا، جس کی شناخت طارق کے نام سے کی گئی ہے۔ زخمی ایلیٹ اہلکار کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 824030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش