0
Saturday 26 Oct 2019 11:39

پنجاب یونیورسٹی، رہائشی بلاک میں مظاہروں پر پابندی عائد

پنجاب یونیورسٹی، رہائشی بلاک میں مظاہروں پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے رہائشی بلاک میں احتجاجی مظاہرہ یا دھرنا دینے پر پابندی لگا دی گئی۔ پنجاب یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی افسر کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام طلبہ گروپس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے رہائشی علاقوں بالخصوص وائس چانسلر ہاوس، وارڈن ہاوس کے سامنے احتجاج کرنے یا دھرنا دینے کی کوئی اجازت نہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رہائشی علاقوں میں احتجاج وہاں کے مکینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث طلبہ کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے احتجاج کے معاملات کو دفاتر تک ہی محدود رکھا جائے۔ مراسلہ یونیورسٹی میں آویزاں کرنے کیساتھ ساتھ رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی، چیئرمین ہال کونسل، ریذیڈنٹ افسر، ایس پی اقبال ٹاون، ڈی ایس پی مسلم ٹاون اور ایس ایچ او مسلم ٹاون کو بھجوایا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے یہ مراسلہ جنوبی پنجاب کے سیکڑوں طلبہ کا داخلہ منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔ وائس چانسلر سے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے بی اے، بی ایس سی کرنیوالے طلبہ کے داخلے منسوخ کر دیئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 824031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش