0
Saturday 26 Oct 2019 13:12

مولانا فضل الرحمان کو اسلام نہیں، اسلام آباد کا درد ہے، اسلم اقبال

مولانا فضل الرحمان کو اسلام نہیں، اسلام آباد کا درد ہے، اسلم اقبال
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے لاہور میں ایک سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلح فورس سے پاکستان کوبدنام کرنے کی کوشش کی ہے، اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد کو حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلح فورس سے پاکستان کوبدنام کرنے کی کوشش کی ہے، فضل الرحمان اپنا روزگار سڑکوں پر نکل کر حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن اب انہیں روزگار نہیں دیا جائے گا۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے موقف سے مقبوضہ کشمیر کے بیانیے کو نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد کو حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، عوام نے 2018 کے الیکشن میں کرپٹ لوگوں سے آزادی حاصل کر لی تھی، اب انہیں دوبارہ اقتدار میں نہیں لائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں مولانا کو اسلام کا نہیں اسلام آباد کا درد ہے اور وہ صرف اسلام آباد کے ایوانوں میں داخلہ چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 824066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش