QR CodeQR Code

اسلام آباد ایک بار پھر کنٹینرز کے نرغے میں آگیا

26 Oct 2019 13:35

پولیس نے مجموعی پر 400 کنٹینر کرایے پر حاصل کرلئے ہیں اور ایسے انتظامات کئے ہیں کہ پانچ منٹ کے نوٹس پر لفٹر کے ذریعے ریڈزون کوسیل کیا جا سکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے آزادی مارچ کے شرکاء کو وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے کنٹینرز لگانا شرو ع کردیے ہیں۔ آغاخان روڈ اور نادراچوک پر کرین کے ذریعے کنٹینر سڑک کے اطراف لگا دئیے گئے ہیں جبکہ پی ٹی وی چوک اور مارگلہ روڈ پر بھی سڑک کے اطراف کنٹینر پہنچا دئیے گئے۔ ریڈزون کی جانب جانے والے پانچ اہم راستوں پر کنٹینرز رکھ کر انہیں سیل کیاجائے گا۔ پولیس نے مجموعی پر 400 کنٹینر کرایے پر حاصل کرلئے ہیں اور ایسے انتظامات کئے ہیں کہ پانچ منٹ کے نوٹس پر لفٹر کے ذریعے ریڈزون کوسیل کیا جا سکے گا۔


خبر کا کوڈ: 824070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824070/اسلام-ا-باد-ایک-بار-پھر-کنٹینرز-کے-نرغے-میں-ا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org