0
Saturday 26 Oct 2019 13:45

آصف زرداری کو بھی نوازشریف جیسا مرض لاحق ہونے کا خدشہ

آصف زرداری کو بھی نوازشریف جیسا مرض لاحق ہونے کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے بعد آصف زرداری کو بھی آئی ٹی پی کا مرض لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے حکومت آصف زرداری کو بھی ماہرِ امراضِ خون سے معائنہ کروانے پر غور کر رہی ہے۔ پمزاسپتال کے کارڈیک وارڈ میں زیرعلاج آصف زرداری کی ٹیسٹ رپورٹ میں پلیٹلیٹس 90 ہزار کم ہو گئے ہیں اور ان کی کمراور گردن کی تکلیف بھی سنگین ہوتی جارہی ہے، اس کے علاوہ آصف زرداری کی ریڑھ کی ہڈی کے مہروں (اسپائنل کارڈ) میں خلا پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے انھیں چلنے پھرنے میں بھی تکلیف کا سامنا ہے اور اسپائنل کارڈ کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔ واضح رہے ڈاکٹرز نے آصف زرداری کی تکالیف کے باعث انہیں نیند کی گولیاں دینا شروع کرا دی ہیں، خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجہ سے آئی ٹی پی بیماری لاحق ہوتی ہے اور پلیٹلیٹس میں کمی زیر استعمال ادویات کا ردعمل ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 824074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش