QR CodeQR Code

سندھ حکومت وارثان شہداء شکارپور و جیکب آباد کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل کرے، علامہ مقصود ڈومکی

26 Oct 2019 15:56

جیکب آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ سانحے میں ملوث مجرموں کو پھانسی دی جائے، سانحہ کا کیس ری اوپن کیا جائے اور شہداء چوک پر یادگار شہداء ٹاور تعمیر کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام  شہداء سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے قاتلوں اور دہشت گردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا۔ جیکب آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی شرکاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سانحے میں ملوث مجرموں کو پھانسی دی جائے، سانحہ کا کیس ری اوپن کیا جائے اور شہداء چوک پر یادگار شہداء ٹاور تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وارثان شہداء شکارپور و جیکب آباد کے ساتھ کئے معاہدے اور اپنے وعدوں پر عمل کرے۔


خبر کا کوڈ: 824090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824090/سندھ-حکومت-وارثان-شہداء-شکارپور-جیکب-آباد-کے-ساتھ-کئے-گئے-وعدوں-پر-عمل-کرے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org