0
Saturday 26 Oct 2019 18:22

ڈنڈا بردار فورس کو کسی صورت صوبے سے باہر جانیکی اجازت نہیں دی جائیگی، شوکت یوسفزئی

ڈنڈا بردار فورس کو کسی صورت صوبے سے باہر جانیکی اجازت نہیں دی جائیگی، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ پرامن احتجاج پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں، تاہم ڈنڈا بردار فورس کو کسی صورت صوبے سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ملک ایک برے مشکل وقت سے گزرا ہے اور عمران خان نے معیشت کی بہتری کیلئے بڑے مشکل فیصلے کئے ہیں، جن کے ساتھ ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک بہتری کی جانب گامزن ہے اپوزیشن واپس ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔ شوکت یوسفزئی کے مطابق عمران خان استعفٰی دیں گے نہ قبل از وقت انتخابات ہوں گے اور نہ ہی کسی کو ڈی چوک میں احتجاج کی اجازت دی جائے گی۔ صوبائی وزیراطلاعات نے الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے وہ کام کیا ہے جو مودی یا ہندوستان نے بھی نہیں کیا۔ نواز شریف سے متعلق سوال پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ میاں صاحب کی صحت کیلئے دعاگو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 824108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش