QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 49واں مرکزی کنونشن 14 تا 17 نومبر ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں ہوگا

26 Oct 2019 19:10

کنونشن کے انتظامات کا چئیرمین سید پسند علی رضوی کو مقرر کیا گیا ہے۔ کنونشن میں سندھ سمیت پاکستان بھر سے آنے والے علمائے کرام، دانشور حضرات، ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 49واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان "مہدیؑ امید مستضفین جہاں" 14 تا 17 نومبر 2019ء ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری سندھ میں منعقد ہوگا۔ کنونشن کے نام اور تاریخ کی منظوری اصغریہ اسٹوڈنٹس کے پالیسی ساز ادارے ورکنگ کونسل کے اجلاس میں اکثریت رائے سے منظوری لی گئی ہے، جبکہ کنونشن کے انتظامات کا چئیرمین سید پسند علی رضوی کو مقرر کیا گیا ہے۔ کنونشن میں سندھ سمیت پاکستان بھر سے آنے والے علمائے کرام، دانشور حضرات، ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ کنونشن میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 824113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824113/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کا-49واں-مرکزی-کنونشن-14-17-نومبر-ثقافتی-مرکز-بھٹ-شاہ-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org