0
Saturday 26 Oct 2019 19:16

عمران حکومت کے دن گنے جا چکے، استعفیٰ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، جے یو آئی

عمران حکومت کے دن گنے جا چکے، استعفیٰ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، جے یو آئی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا امجد خان اور صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد خالد محمود سومرو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت کے دن پورے ہو چکے ہیں، میڈیا کو کنٹرول اور اپوزیشن کو قید کرکے بھی حکومت چلانے کی قابلیت نہیں رکھتی، سلیکٹیڈ حکومت کو آمرانہ روش اپنانے کا خمیازہ بھکتنا پڑیگا، 27 اکتوبر کے آزادی مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کرکے نااہل حکومت کو بھگانے پر مجبور کر دیں گے۔ اپنے مشترکہ بیان میں جے یو آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ اب عمران نیازی کے استعفیٰ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، آزادی مارچ کو روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، مگر جے یو آئی کے کارکنان رکاوٹ کو توڑ کر اسلام آباد میں داخل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکمران نااہل اور نالائق ہیں، ایمانداری کا بھاشن دینے والوں نے 14 ماہ میں تاریخ کی بدترین مہنگائی، بیروزگاری کی ہے، 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور یوم سیاہ کے طور پر ریلیاں نکالی جائینگی۔
خبر کا کوڈ : 824114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش