0
Saturday 2 Jul 2011 16:30

ماہ رواں کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں پانچویں مرتبہ اضافہ، فی کلو 5 روپے اضافہ کرکے مہنگائی بم گرایا گیا

ماہ رواں کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں پانچویں مرتبہ اضافہ، فی کلو 5 روپے اضافہ کرکے مہنگائی بم گرایا گیا
پشاو: اسلام ٹائمز۔ رواں ماہ کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں پانچویں مرتبہ، فی کلو 5 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کی ہدا یت اور اجازت کے بغیر قیمتوں میں رواں ماہ ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ مارکیٹ میں فی کلو 5 روپے، فی گھریلو سلنڈر 50 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 200 روپے اضافہ کر دیا ہے۔ مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی، آئے دن گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ رکشہ ٹیکسی ڈرائیور اور گھریلو صارفین پریشان ہیں۔ 
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے کہا ہے کہ اوگرا نے اپنی آنکھیں بند کر لی ہے عوام کو لٹتے ہوئے دیکھ رہا ہے۔ اگر ایل پی جی مافیا کو لگام نہ ڈالی گئی تو ہم اوگرا کے دفاتر کا گھراؤ کرینگے۔ حکومت کی طرف سے گزشتہ ماہ سے کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں ناجائز منافع خوری کر رہی ہیں۔ اس اضافے کے بعد فی کلو قیمتیں درج ذیل ہونگی، پشاور میں 110 سے بڑھ کر 115 روپے فی کلو اور فی گھریلو سلنڈر 1270 سے 1330 روپے مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں 125سے بڑھ کر 130 روپے فی کلو اور فی گھریلو سلنڈر 1450 سے 1510 روپے، فاٹا، مالا کنڈ، سوات میں135 سے بڑھ کر 140 روپے فی کلو اور فی گھریلو سلنڈر 1570 سے 1630 روپے۔ ہزارہ، ایبٹ آباد، ہر ی پور میں 125 سے بڑھ کر 130 روپے فی کلو اور فی گھریلو سلنڈر 1450 سے 1510 روپے ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 82413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش