QR CodeQR Code

جلوس ہائے میلاد کیلئے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کریں گے، محمد زبیر دریشک

26 Oct 2019 20:59

متحدہ میلاد کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ جلوس میلاد کی سکیورٹی کیلئے منتظمین کا تعاون بےحد ضروری ہے، جلوس انتظامیہ ہر جلوس میں رضاکاروں کے ذریعے سکیورٹی انتظامات میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، میلاد جلوس وریلیوں کے دوران ٹریفک کی روانگی کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ و سرپرست اعلٰی متحدہ میلاد کونسل قاری ناصر میاں خان، صدر متحدہ میلاد کونسل زاہد بلال قریشی، چیئرمین متحدہ میلاد کونسل ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر کی قیادت میں متحدہ میلاد کونسل کے نمائندہ وفد نے سی پی او ملتان زبیر دریشک سے ملاقات کی، اس موقع پر سی پی او ملتان زبیر دریشک نے کہا کہ حسب روایت اس سال جلوس ہائے میلاد کیلئے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کریں گے، جلوس ہائے میلاد کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر ضروری اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس میلاد کی سیکیورٹی کیلئے منتظمین کا تعاون بےحد ضروری ہے، جلوس انتظامیہ ہر جلوس میں رضاکاروں کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، میلاد جلوس وریلیوں کے دوران ٹریفک کی روانگی کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیں گے۔

قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا کہ حضور اکرم (ص) کی آمد کا جشن منانا ہمارا ایمان ہے، میلاد منانے والوں کی خدمت کرنا عین عبادت ہے۔ زاہد بلال قریشی نے کہا کہ ملتان میں جلوس ہائے میلاد کی ایک خاص تاریخ ہے، ان جلوسوں میں لاکھوں لوگ عقیدت و محبت کے ساتھ شامل ہوتے ہیں، یکم ربیع الاول سے جلوس ہائے میلاد کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، متحدہ میلاد کونسل 2016ء سے منظم انداز میں میلاد منانے والے عاشقان رسول کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہے، شہر میں قیام امن اور سیکیورٹی انتظامات کیلئے ہمارا تعاون ہر موقع پر ضلعی انتظامایہ کو حاصل رہا ہے اور آئندہ بھی اسی طرح ہم مل کر اپنے شہر کو خوبصورت اور پر امن بنانے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وفد میں متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشرف علی قریشی ایڈووکیٹ، پیرعلامہ عزیزالرحمن خان قادری، علامہ قاری غلام شبیر سواگی، حاجی اقبال عادل قادری، علامہ حامدالرحمن سلطانی، پیر محمد مدنی رضوی، حاجی اقبال یوسف نقشبندی، محمد تسلیم عطاری، صاحبزادہ ملک اشرف، قاری اعجاز عطاری، قاری نذر حسین خضری، قاری رمضان چشتی، حاجی سلیم حامدی، شیخ ریاض حسین، محمد الیاس قریشی، پیر عبدالقیوم چشتی اور محمد عامر اقبال وفد میں شریک تھے رانا صنوبر سیکیورٹی انچارج بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 824134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824134/جلوس-ہائے-میلاد-کیلئے-سکیورٹی-کے-فل-پروف-انتظامات-کریں-گے-محمد-زبیر-دریشک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org