QR CodeQR Code

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے، پنجاب حکومت کی تصدیق

26 Oct 2019 22:46

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کو گزشتہ رات انجائنا کی تکلیف ہوئی، معمولی ہارٹ اٹیک ہوا، ڈاکٹروں نے بروقت علاج کیا، ان کے پٹھے متاثر نہیں ہوئے، نواز شریف کی پہلی اور اب کی ای سی جی میں فرق نہیں آیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو معمولی ہارٹ اٹیک ہوا ہے تاہم ان کے پٹھے متاثر نہیں ہوئے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کو گزشتہ رات انجائنا کی تکلیف ہوئی، معمولی ہارٹ اٹیک ہوا، ڈاکٹروں نے بروقت علاج کیا، ان کے پٹھے متاثر نہیں ہوئے، نواز شریف کی پہلی اور اب کی ای سی جی میں فرق نہیں آیا۔ یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کے آج ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ان کی بیماری کی تشخیص ہوگئی، ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس 45 ہزار ہوگئے ہیں، ان کا بون میرو نظام ٹھیک کام کررہا ہے، (ن) لیگ والوں کو نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 824157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824157/نواز-شریف-کو-ہارٹ-اٹیک-ہوا-ہے-پنجاب-حکومت-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org