QR CodeQR Code

یمن، ہر 12 منٹ میں ایک یمنی بچہ جانبحق ہو جاتا ہے، اقوام متحدہ

27 Oct 2019 01:03

سعودی عرب کے فوجی اتحاد کیطرف سے مسلط کردہ جنگ کیوجہ سے یمن میں وقوع پذیر ہونیوالے بدترین انسانی بحران کے سبب یمن میں ہر 12 منٹ میں ایک 5 سال سے کم عمر بچہ جبکہ ہر 2 گھنٹوں میں 1 زچہ اور 6 نومولود بچے جانبحق ہو جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ڈائریکٹر "اشم اسٹائنر" نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کیطرف سے مسلط کردہ جنگ کیوجہ سے یمن میں وقوع پذیر ہونیوالے بدترین انسانی بحران کیطرف اشارہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ یمن میں ہر 12 منٹ میں ایک 5 سال سے کم عمر بچہ جانبحق ہو جاتا ہے۔ اشم اسٹائنر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جانبحق ہونے والے یمنی بچوں کی اکثریت پینے کے پانی، خوراک اور ادویات کی کمی کے سبب اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے۔

واضح رہے کہ یمن گزشتہ 5 سالوں سے سعودی فوجی اتحاد کی بدترین بمباری کے باعث تاریخ کے سب سے بڑے انسانی بحران کا شکار ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مارک لوکوک نے بھی قبل ازیں خبردار کیا تھا کہ یمن تاریخ کے بدترین انسانی بحران سے گزر رہا ہے۔ یونیسف کی حالیہ رپورٹ کے مطابق یمن کے بُرے حالات سے سب سے زیادہ یمنی مائیں اور انکے کمسن بچے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ سعودی اتحاد کیطرف سے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے بننے والی صورتحال کے باعث وہاں ہر 2 گھنٹوں میں 1 زچہ اور 6 نومولود بچے اپنی جان کھو دیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 824175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824175/یمن-ہر-12-منٹ-میں-ایک-یمنی-بچہ-جانبحق-ہو-جاتا-ہے-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org