0
Sunday 27 Oct 2019 06:48

امریکی، اسرائیلی اور بھارتی دباؤ کی وجہ سے جہاد کو ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا حامد الحق

امریکی، اسرائیلی اور بھارتی دباؤ کی وجہ سے جہاد کو ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا حامد الحق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر مولانا حامد الحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن و حدیث کی تعلیمات جدید ہی رہیں گی وہ کبھی قدیم  نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی کو ڈاکٹر کی تعلیم دی جاتی ہے تو اسے دین کی تعلیم سے آگاہ نہیں کیا جاتا یہ دونوں تعلیم بیک وقت دی جانی چاہیئیں۔ جس پر اب کام بھی جاری ہے اور اصلاحات کی بات چل رہی ہے۔ اسلام میں تعلیم کے لیے کوئی قدغن نہیں ہے۔ مولانا حامد الحق نے کہا کہ ہم تعلیم کی طرف توجہ دینے والے لوگ ہیں ہم نے کبھی طلبا کو یہ نہیں کہا کہ ملک کے اندر یا باہر جا کر جہاد کریں۔ پاکستان کے تمام تعلیمی  اداروں میں جہاد سے متعلق اور غزوات سے متعلق پڑھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی، اسرائیل اور بھارت کے دباؤ کی وجہ سے جہاد کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اسلامی تعلیمات کے لیے لوگ انڈیا اور دیگر ممالک میں جاتا کرتے تھے لیکن جب سے جامعہ اکوڑہ خٹک میں مدرسہ کھولا گیا تو افغانستان اور خیبر پختونخوا سے لوگ اسلامی تعلیمات حاصل کرنے آتے تھے۔

مولانا حامد الحق نے کہا کہ افغانستان میں جب ملا عمر کی اسلامی ریاست قائم ہوئی تو اس کے بعد ہماری ان سے دو مرتبہ ملاقاتیں ہوئیں اور ہم نے ان کی حکومت کو قریب سے دیکھنے کے لیے افغانستان کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملا عمر ایک سادہ سے انسان تھے اور ایک آنکھ سے معذور تھے۔ ان کی شخصیت متاثر کن تھی، انہوں نے اپنی حکومت چلانے کے لیے کسی ملک سے قرضہ نہیں لیا اور 6 سال میں افغانستان کو پر امن ملک بنا دیا تھا۔ مولانا حامد الحق نے کہا کہ مولانا سمیع الحق سے دنیا بھر سے مشاورت کے لیے رابطہ کیا جاتا تھا اور وہ انتہائی پرامن شخصیت تھے اور کسی بھی قسم کے انتشار کو پسند نہیں کرتے تھے۔ مولانا سمیع الحق اپنا شاگردوں کو علمی بندوق بننے کی تلقین کرتے تھے اور دلیل سے لوگوں کو قائل کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں مدارس میں اصطلاحات کی بات شروع ہوئی تو اکوڑہ خٹک میں ہم نے بھی طلبہ کو کمپیوٹر اور دنیا کی تعلیمات کا سلسلہ شروع کر دیا تھا جس میں حکومتی نصاب بھی پڑھایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 824183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش