0
Sunday 27 Oct 2019 09:28

آزادی مارچ، پنجاب پولیس نے فورس کو سٹینڈ بائی کر دیا

آزادی مارچ، پنجاب پولیس نے فورس کو سٹینڈ بائی کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ، پنجاب پولیس نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ آئی جی پنجاب نے اینٹی رائٹ فورس کی تمام تفصیلات منگوا لیں، آئندہ کا لائحہ عمل حکومت کی ہدایات کے بعد جاری کیا جائے گا جبکہ آئی جی نے فورس کو سٹینڈ بائی رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق آزادی مارچ روکنے کیلئے پولیس کی تیاریاں مکمل ہیں۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھرسے اینٹی رائٹ فورس، موجودہ سامان اور اسلحہ کی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔ آئی جی آفس کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق لاہور میں 1500، بڑے شہروں میں 200 اور چھوٹے شہروں میں 100 اہلکار تعینات ہیں۔ اینٹی رائٹ فورس کے پاس پنجاب بھرمیں ایک لاکھ 25 ہزار آنسو گیس شیل موجود ہیں، 3 ہزارآنسو گیس پھینکنے والی بندوقیں، 40 ہزار ہیلمٹ جبکہ 1 لاکھ 5 ہزار ڈنڈے اور 2 ہزار کے قریب حفاظتی شیلڈ بھی موجود ہیں۔ آئی جی پنجاب کے حکم سے تمام شہروں میں مزید فورس بھی مہیا کی جائے گی، جبکہ حساس شہروں میں مزید اینٹی رائٹ فورس کے جوان بھجوائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 824187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش