0
Sunday 27 Oct 2019 11:16

مفتی کفایت اللہ مانسہرہ پولیس کے ہاتھوں اسلام آباد سے گرفتار

مفتی کفایت اللہ مانسہرہ پولیس کے ہاتھوں اسلام آباد سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ جے یو آئی (ف) نے بھی مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی (ف) اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کو گذشتہ رات اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون سے گرفتار کیا گیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز نادار نے جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمداللہ کی شہریت بھی منسوخ کر دی تھی، جبکہ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کی تھیں کہ انہیں ٹاک شوز میں نہ بلایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 824192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش