0
Sunday 27 Oct 2019 11:48

کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، احسن اقبال

کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی ہمارا قومی نصب العین ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ (ن) لیگ آج کشمیری بھائی بہنوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرے گی، کشمیریوں کی آزادی ہمارا قومی نصب العین ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ملک بھرمیں کشمیریوں کی حمایت میں ریلیاں، جلوس نکالے جائیں گے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دنیا بھرمیں پاکستانی سفارتی مشنز کو تقاریب کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں، دنیا بھر میں تنازع کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے تقاریب اور احتجاج کیا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی 72سالہ جدوجہد کو اجاگر کیا جائے گا، دنیا کو تنازع کشمیر کی سنگینی سے متعلق ایک بار پھر باور کرایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 824196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش