0
Sunday 27 Oct 2019 13:00

کشمیر کے تشخص کی بحالی کیلئے عوامی جد و جہد جاری رکھیں گے، سمیر کول

کشمیر کے تشخص کی بحالی کیلئے عوامی جد و جہد جاری رکھیں گے، سمیر کول
اسلام ٹائمز: جب تک مقبوضہ کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس نہیں دیا جائے گا تب تک اہل کشمیر چین سے نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔ یہ بات نیشنل کانفرنس کے رہنما اور قومی ترجمان ڈاکٹر سمیر کول نے کل یہاں سرینگر میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آئین کی دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی نے ملک کو ایک خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی ایک تاریخی غلطی ہے۔ ڈاکٹر سمیر کول نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے سیاسی قائدین جن میں نیشنل کانفرنس کے قائدین کو یا تو گھروں یا جیلوں میں نظربند رکھا گیا ہے، اس طرح کی سیاسی نظربندوں سے مذکورہ دفعات کے حصول سے عوام کبھی بھی اپنی جد و جہد چھوڑ نہیں سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے تمام سیاسی حربے ناکام ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر سمیر کول نے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم یہ کہہ رہے ہیں کہ کشمیر بھارت کا تاج ہے یہ بات بھی لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی پالیسی اس طرح بھی بے نقاب ہوگئی ہے کہ انہوں نے علاقی اور مذہب کی بنیاد پر کشمیر کو تقسیم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے تشخص کی بحالی تک جد و جہد جاری رکھیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 824207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش