0
Sunday 27 Oct 2019 13:01

اسلام آباد ہائیکورٹ کیجانب سے نواز شریف کی ضمانت درخواستوں پر دو تحریری حکمنامے جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کیجانب سے نواز شریف کی ضمانت درخواستوں پر دو تحریری حکمنامے جاری
اسلام ٹائمز۔ نواز شریف کی ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا، حکم نامے پر چیف جسٹس اور جسٹس محسن اختر کیانی کے دستخط موجود ہیں۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے نیئر رضوی ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پیش ہوئے، نیب کے بیورو کو عدالتی احکامات سے آگاہ کرایا گیا ہے، نیب نے نوازشریف کی ضمانت پر رضامندی ظاہر کی۔ عدالت کو وزیراعلٰی پنجاب کی جانب سے مطمئن کرایا گیا، وزیراعظم اور وزیراعلٰی کو نوازشریف کی29 اکتوبر تک ضمانت پر اعتراض نہیں ہے۔ نوازشریف کی درخواست ضمانت کو منظور کرنے کا حکم دیتے ہیں، نوازشریف کو دو ملین روپے، دو شخصی ضمانت کے عوض ضمانت دی جاتی ہے، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس نوازشریف کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جائیں۔

نوازشریف کی درخواست 29 اکتوبر کے لئے مقرر ہے، وزیراعلٰی پنجاب 29 اکتوبر کو ذاتی طور پر پیش ہوں، وزیراعلٰی پنجاب ڈیڑھ بجے ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں پیش ہوں۔
دوسرے تحریری حکم نامہ کے مطابق وفاقی، پنجاب حکومت سے قیدیوں سے متعلق پوچھا گیا تو انہیں معلوم نہیں تھا، یہ ساری چیزیں فیصلے میں موجود ہیں، وفاقی، پنجاب حکومت قیدیوں کی حدود سے متعلق رپورٹس دیں۔ تمام قیدیوں کی بیماریوں اور دیگر مسائل سے عدالت کو آگاہ کیا جائے، حکومت اپنے آئینی اختیارات استعمال کرے، وفاقی وزیرداخلہ دو ہفتے میں قیدیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں، وزیرداخلہ رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرارکے پاس جمع کرائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 824208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش