0
Sunday 27 Oct 2019 13:02

کشمیری عوام کی حمایت میں بھارت کی 30 سے زیادہ تنظیموں، سماجی کارکنوں اور صحافیوں کا احتجاج

کشمیری عوام کی حمایت میں بھارت کی 30 سے زیادہ تنظیموں، سماجی کارکنوں اور صحافیوں کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی 30 سے زائد تنظیموں، دانشوروں، سماجی کارکنوں اور صحافیوں نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ کشمیر کے لوگوں کی رضامندی کے بغیر ان کے مستقبل کو لیکر کوئی قدم نہیں اٹھایا جانا چاہیئے۔ احتجاج میں شام کثیر تعداد میں شامل احتجاجیوں نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو بحال کرنے، قابض فورسز کی واپس بلانے، مقامی لوگوں کو مبینہ تشدد سے روکنے اور کشمیر عوام کی رضامندی کے بغیر کوئی قدم نہ اٹھائے جانے کے مطالبہ کو لیکر نئی دہلی کے جنترمنتر پر زوردار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں طالب علموں اور عام شہریوں نے بھی حصہ لیا۔  مظاہرین نے تمام لوگوں سے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف، آزادی اور امن کی جنگ میں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت و پاکستان دونوں جگہ جنگ اکسانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی وہ پُرزور مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو ایک اور برصگیر کی جنگ کا بہانہ نہیں بنایا جانا چاہیئے۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لئے ہندوستان، پاکستان اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے درمیان بات چیت شروع کرنے کا اعلان کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 824209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش