0
Sunday 27 Oct 2019 13:04

کشمیر کی حالت جوں کی توں رہنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ارشد مدنی

کشمیر کی حالت جوں کی توں رہنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ارشد مدنی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے جمعیت علماء ہند کے سربراہ نے کہا کہ ملک کی اقلیتیں خود کو غیر محفوظ تصور کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو چاہیئے کہ وہ ملک کی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے آگے آئے اور سختی  کے ساتھ اقدامات اٹھانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ این آر سی کی آڑ میں اقلیتوں کو ڈرانے دھمکانے کی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، جبکہ آسام میں ویریفکیشن عمل ناقابل قبول ہے۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ بھارت کی اقلیتیں خود کو غیر محفوظ تصور کررہی ہیں اور صورتحال انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے۔ ریاست جموں و کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اسی دن گذر گئے لیکن صورتحال جوں کی توں بنی ہوئی ہے، کشمیری عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں، حکومت دعوٰی کررہی ہے کہ حالات دن بدن بہتر ہوتے جارہے ہیں لیکن جو اطلاعات وادی کشمیر سے مل رہی ہے وہ حکومت کے بیانوں کے برعکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف بہانوں سے اقلیتوں کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کررہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 824213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش