QR CodeQR Code

ایک سال کے اندر کشمیر میں عسکریت کا خاتمہ ہوگا، جتیندر سنگھ

27 Oct 2019 13:05

بھارتی وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت نے کہا کہ سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر بھارتی فورسز نے آپریشن شروع کیا ہے، جس کے زمینی سطح پر ثمرآور نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے امید ظاہر کی کہ ایک سال کے اندر اندر ریاست جموں و کشمیر میں عسکریت کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر بھارتی فورسز نے آپریشن شروع کیا ہے، جس کے زمینی سطح پر ثمرآور نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو کوئی بھی اس ضمن میں ملوث قرار پائے گا اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی سخت پالسی کے نتیجے میں اس وقت عسکری پسند مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے ہی واضح کیا ہے کہ عسکریت پسندی کو کسی بھی صورت میں پنپنے کا موقع فراہم نہیں کریں گے۔ جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارتی فورسز کو عسکریت کا خاتمی کرنے کی مکمل آزادی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے فورسز کام کررہے ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایک سال کے اندر اندر کشمیر میں عسکریت کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 824214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824214/ایک-سال-کے-اندر-کشمیر-میں-عسکریت-کا-خاتمہ-ہوگا-جتیندر-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org