0
Sunday 27 Oct 2019 15:05

خورشید شاہ کو صحت کی خرابی کے بعد امراض قلب اسپتال داخل کرا دیا گیا

خورشید شاہ کو صحت کی خرابی کے بعد امراض قلب اسپتال داخل کرا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو صحت کی خرابی کے بعد امراض قلب اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی زیر حراست پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو امراض قلب اسپتال داخل کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو عدالتی احکامات کے بعد طبی معائنے کیلئے منتقل کیا گیا۔ خورشید شاہ کا بلڈپریشر ہائی ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے احکامات پر پیپلز پارٹی کے رہنما کو سخت سیکیورٹی میں طبی معائنے کے لئے این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو بلڈپریشر اور شوگر کے امراض لاحق ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 824225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش