QR CodeQR Code

یمن میں جاری انسانی بحران کا حل صرف سیاسی طریقۂ کار ہے، جواد ظریف

27 Oct 2019 16:13

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا لکھنا تھا کہ یمن میں جاری بدترین انسانی بحران کا راہ حل فقط سیاسی طریقہ کار پر منحصر ہے جس میں خطے کے تمامتر مؤثر ممالک کا شریک ہونا ناگزیر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں یمنی حکومت کے ترجمان "محمد عبدالسلام" کیساتھ تہران میں اپنی ملاقات کیطرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ میری محمد عبدالسلام سے ملاقات ہوئی، جس میں یمن پر مسلط کردہ جنگ اور اس کے نتیجے میں یمن میں وقوع پذیر وسیع انسانی بحران کو ختم کرنے کے حوالے سے متعدد موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اس پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا لکھنا تھا کہ یمن میں جاری بدترین انسانی بحران کا راہ حل فقط اور فقط سیاسی طریقۂ کار پر منحصر ہے، جس میں خطے کے تمامتر مثر ممالک کا شریک ہونا ناگزیر ہے۔


خبر کا کوڈ: 824229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824229/یمن-میں-جاری-انسانی-بحران-کا-حل-صرف-سیاسی-طریقہ-کار-ہے-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org