QR CodeQR Code

ملتان، جے یو آئی (ف) کے زیراہتمام موٹر سائیکل ریلی، کشمیریوں کے حق میں مظاہرے

27 Oct 2019 18:27

ریلی کے شرکا سے جمعیت علمائے اسلام ملتان کے جنرل سیکرٹری قاری یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی بربریت سراسر انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، جس کا اقوام متحدہ کو حقیقی معنوں میں نوٹس لینا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع ملتان کے زیراہتمام موٹر سائیکل ریلی جامع مسجد ومدرسہ جلال باقری سے زیرقیادت جنرل سیکرٹری قاری یاسین، مولانا ابوبکر عثمان، مولانا معاویہ انصاری، مولانا محمد یوسف مدنی، قاری فیاض الرحمن نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے جماعت کے پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں علمائے کرام اور طلباء نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء موٹر سائیکل پر سوار ہوکر شہر کے مختلف چوکوں سے ہوتے ہوئے نواں شہر چوک سے ملتان پریس کلب پہنچے جہاں ریلی کا اختتام ہوا۔ ریلی کے شرکاء سے جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری قاری یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی بربریت سراسر انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، جس کا اقوام متحدہ کو حقیقی معنوں میں نوٹس لینا چاہیئے۔

 


خبر کا کوڈ: 824242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824242/ملتان-جے-یو-آئی-ف-کے-زیراہتمام-موٹر-سائیکل-ریلی-کشمیریوں-حق-میں-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org