0
Sunday 27 Oct 2019 18:39

سیدہ زینب کا کردار آج بھی انقلابی خواتین کیلئے مشعل راہ اور رول ماڈل ہے، فرح ناز

سیدہ زینب کا کردار آج بھی انقلابی خواتین کیلئے مشعل راہ اور رول ماڈل ہے، فرح ناز
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام گیارہویں سالانہ سیدہ زینب کانفرنس ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کی، جبکہ مہمان خصوصی آمنہ ہاشمی تھیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کانفرنس سے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ میدان کربلا میں سیدہ زینب نے جس صبر واستقامت کا مظاہرہ کیا تاریخ اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے، آپ نے خواتین کیلئے جبر و بربریت کے خلاف ڈٹ جانے کی عظیم مثال قائم کی، آج ہم پر یزیدی نظام مسلط کر دیا گیا ہے، معاشرے کو اس یزیدی نظام سے پاک کرنے کیلئے سیدہ زینب کی سیرت پر عمل کرنا ہوگا، آج بھی سیدہ زینب کا کردار و سیرت انقلابی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ لاہور سے معروف خاتون سکالر اور نجی ٹی وی کی اینکر پرسن نرید فاطمہ نے کہا کہ سیدہ زینب نے میدانِ کربلا میں خواتین کیلئے حق کا معیار مقرر کر دیا کہ جب بھی کسی یزید کا سامنا ہو تو اپنے خاندان کو قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہیے اور سیدہ زینب کی باندیاں بن کر یزیدیت کو للکارنا چاہیے، جب وقت کے یزید صفت حکمرانوں نے ماڈل ٹاون میں گولیاں برسا کر آج کے دور کی کربلا برپا کی تو سیدہ زینب کی باندیاں سر پر کفن باندھ کر یزیدی جبر و بربریت کا مقابلہ کرنے کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع ملتان کی صدر ہما اسماعیل نے کہا کہ سیدہ زینب نے دربار یزید میں جو تاریخی خطبہ دیا اس کی گونج آج بھی اہل حق خواتین کیلئے باعث تقویت ہے، آپ کے ولولہ انگیز اور انقلابی خطبے نے تخت یزید کو ہلاکے رکھ دیا۔
خبر کا کوڈ : 824245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش