QR CodeQR Code

فضل الرحمان کے غبارے میں میڈیا نے ہوا بھری تھی جو اب نکل رہی ہے، اشرف جلالی

27 Oct 2019 19:08

تحریک لبیک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال کے بیگناہ مقتولین کا خون انصاف مانگ رہا ہے۔ دن دہاڑے برسر عام قتل و غارت کا بازار گرم کرنیوالوں کو کیوں شک کا فائدہ دے کر بری کیا گیا۔ انہوں نے کہا بھارت کیساتھ حالت جنگ میں ہوتے ہوئے کرتارپور راہداری کیلئے حکومت پاکستان کی بے تابی سمجھ سے بالا تر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک لبیک یا رسول اللہ (ص) کے زیراہتمام نظام بینکویٹ ہال آزادی چوک نزد مینار پاکستان لاہور میں 24ویں افکار رضا سیمینار اور آزادی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت میاں ولید احمد جواد شرقپوری سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف نے کی۔ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) امام احمد رضا خان بریلوی کے مستند نظریات سے انحراف کرنیوالوں کا محاسبہ کرتی رہے گی، عالم اسلام کے نہایت جامع اور مستند فقہی و اعتقادی انسائیکلو پیڈیا فتاوی رضویہ سے بغاوت کرنیوالوں کی اصلاح کیلئے ہر ممکن علمی جدو جہدکی جائے گی۔ انہوں نے کہا حکمران اور اپوزیشن کشمیر کے حوالہ سے ایک دوسرے پر الزام لگانے کی بجائے آزادی کشمیر کیلئے سری نگر کا رخ کریں، بھارت سے ایل او سی کے شہدا کا بدلا لیا جائے اور نہتے کشمیریوں پر ہونیوالی بھارتی جارحیت کا مستقل حل نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مولوی فضل الرحمن کے غبارے میں میڈیا نے ہوا بھری تھی جو اب نکلنا شروع ہو گئی ہے، سانحہ ساہیوال کے بیگناہ مقتولین کا خون انصاف مانگ رہا ہے۔ دن دہاڑے برسر عام قتل و غارت کا بازار گرم کرنیوالوں کو کیوں شک کا فائدہ دے کر بری کیا گیا۔ انہوں نے کہا بھارت کیساتھ حالت جنگ میں ہوتے ہوئے کرتارپور راہداری کیلئے حکومت پاکستان کی بے تابی سمجھ سے بالا تر ہے۔ دشمنانِ ختم نبوت قادیانیوں کی کرتارپور کے ذریعے یلغارسے آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا افکار رضا سیمینار کی طرح افکار مجدد الف ثانی سیمینارز اور افکار گنج بخش سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ حضرت غازی علم دین شہید کے سالانہ عرس مقدس کے موقع پر 29اکتوبر کو العین میرج ہال رحمت ٹاؤن میں شان رسول ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ یکم نومبر کو عظیم محدث  حضرت پیر سید جلال الدین شاہ نقشبندی قادری کی یاد میں جامعہ جلاالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا میں حافظ الحدیث  کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 824251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824251/فضل-الرحمان-کے-غبارے-میں-میڈیا-نے-ہوا-بھری-تھی-جو-اب-نکل-رہی-ہے-اشرف-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org